Home / امن نیوز / پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سکتہ طاری، انڈیا پر سفارتی دباؤ بڑھانا ہوگا: حنا ربانی کھر

پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سکتہ طاری، انڈیا پر سفارتی دباؤ بڑھانا ہوگا: حنا ربانی کھر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی سکتے کی کیفیت میں ہے، بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی کے جواب میں ہمیں بھی انڈیا پر سفارتی دباؤ بڑھانا ہوگا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ہی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، برصغیر میں سبق سکھانے کی بہت سے مثالیں موجود ہیں لیکن اس سے کچھ نہیں ملتا ۔ پاکستان اور انڈیا نے بہت سی جنگیں لڑی ہیں لیکن ان سے مسائل بڑھتے ہیں ، انڈیا کے ساتھ جنگ کرنے کی بجائے اسے سفارتی سطح پر جارحانہ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

’’داعش نے ہماری گاڑی روکی اور جب انہیں بتایا کہ ہم پاکستانی ہیں تو انہوں نے ۔ ۔ ۔‘‘ لیبیا سے آئے پاکستانیوں نے ایسی بات بتادی کہ جان کر کسی بھی دشمن کو پاکستان کی طاقت کا اندازہ ہو جائے گا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت سکتے کی کیفیت میں ہے ۔ پاکستان میں وزیر خارجہ ہی نہیں ہے تو خارجہ پالیسی کیسے چلے گی ۔ بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن پاکستان کی حکومت اس معاملے کو موثر طور پر عالمی سطح پر نہیں اٹھا سکی۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ مشرق اور مغرب دونوں اطراف کے بارڈرز پر تناو¿ کی کیفیت موجود ہے افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ مودی حکومت کی واضح پالیسی موجود ہے کہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا ہے ، ہمیں بھی انہیں انہی کی زبان میں جواب دینا ہوگا اور انڈیا پر سفارتی دباؤ بڑھانا ہوگا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہم اس معاملے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

About developer

Check Also

عدالت نے سائبر قانون کے تحت پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا

2 comments

  1. میں یہ خبر پڑھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں

  2. پاکستانی حکومت کی طرف سے نیک کام