Home / امن نیوز / اہم یورپی ملک ہالینڈ نے عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی

اہم یورپی ملک ہالینڈ نے عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی

ایمسٹر ڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک)اہم یورپی ملک ہالینڈ نے عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔
نیوز ویب سائیٹ ”دی انڈیپنڈنٹ“کے مطابق ہم یورپی ملک ہالینڈ کے پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائدکرنے کا قانون منظور کرلیا ہے، برقعہ پہننے کی یہ پابندی عوامی مقامات کے علاوہ ہسپتالوں،سکولوں اور ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر بھی ہوگی،ہیلمٹ اور سکائی ماسک اس پابندی کے زمرے میں نہیں آتے ہیں،یاد رہے اس معاملے میں کئی سالوں سے بحث جاری تھی،اسلام مخالف اپوزیشن جماعت فریڈم پارٹی کا یہ سب سے اہم مطالبہ تھا جسے قانونی شکل دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے خلاف وہ کام ہوگیا جس کا کوئی خوابوں میں بھی تصور نہ کرسکتا تھا، عرب دنیا کے 200 سے زائد علماءنے ایسا اعلان کردیا کہ سعودی عرب کو ہلا کر رکھ دیا
وزیر داخلہ رونلڈ بلاسٹرک نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہسپتالوں،سکولوں،حکومتی عمارتوںاور پبلک ٹرانسپورٹ پر آئندہ یہ اقدام ناقابل قبول ہوگا۔
دوسری جانب افغانستان سے تعلق رکھنے والے مردوں نے برقعے پہن کر خواتین کے حقوق کیلئے احتجاج کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کی حکومت کا یہ اقدام بنیادی مذہبی،انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

About developer

Check Also

پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سکتہ طاری، انڈیا پر سفارتی دباؤ بڑھانا ہوگا: حنا ربانی کھر

One comment

  1. پاکستانی حکومت کی طرف سے نیک کام