لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے سائبر قانون کے تحت پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیاہے، لڑکیوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر آویزاں کرنے والے ملزم کو 2 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے چالان میں کہا گیا ملزم یاسر لطیف انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی تصاویر آویزاں کرتا ہے اور اس حوالے سے بچیوں کے والدین نے ایف آئی اے میں تحریری شکایات بھی درج کروائیں ہیں جبکہ واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔
دوران سماعت ملزم کی جانب سے بتایا گیا کہ الزامات بے بنیاد ہیں کسی اور نے اس کے اکاوئنٹ سے تصاویر اپ لوڈ کیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد سائبر قانون کے تحت ملزم کو 2 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
Tags امن
سب سے بہترین ویب سائٹ
سب سے بہترین نیوز