لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر کا ہے اور پاک بھارت مذاکراتی عمل بنیادی ایشوز سے مشروط ہے۔
اپنے ایک بیان میں طارق فاطمی کاکہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے مذاکرات کا خواہاں رہا ہے لیکن بھارت ہمیشہ با مقصد مذاکراتی عمل سے گریزاں رہا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر کا ہے اور پاک بھارت مذاکراتی عمل بنیادی ایشوز سے مشروط ہے تاہم مل بیٹھ کربنیادی ایشوزپرپیش رفت ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات میں کشمیر اور دہشت گردی دونوں شامل ہیں۔
Tags امن