اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع مقدس فریضہ ہے۔ جان دے دیں گے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیول چیف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ گوادر اور سی پیک کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔دنیا نے دیکھ لیا کس طرح ہم نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر ہے۔پاک بحریہ کی تیاریاں انتہائی اطمینان بخش ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بحریہ کسی بھی چیلینج سے نمٹنے کیلئےءتیار ہے،قوم کے تعاون سے دشمن کے ناپاک ارادے ناکام بنادیں گے۔
نیوی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔